.Definition of Magnet. معجزاتی طور پر دریافت ہونے والا پتھر جس نے دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا میگنیٹ یا مقناطیس کیسے بنتا ہے اور کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں

 میگنٹ۔ مقناطییس
Photo by LED Supermarket from Pexels

ترکی کے صوبہ میگنیشیا سے پرانے زمانے میں اتفاقیہ طور پر چرواہے کی بدولت ایک پتھر دریافت ہوا جس میں لوہے اور لوہے جیسی خاصیت والی ایشیا کو اپنی طرف کھینچنے یا کشش کرنے کی صلاحیت پائی جاتی تھی یہ پتھر میگنیشیا  نامی جگہ سے ملا تھا اس لیے اس کو انگریزی زبان میں لوڈ سٹون میگنٹ کہا جانے لگا میگنٹ کو اردو زبان میں مقناطیس کہا جاتا ہے

مقناطیسیت سے کیا مراد ہے

 مقناطیسیت ایک ایسی نظر نہ آنے والی طاقت ہے جس کے زیر اثر دو چیزوں کے درمیان کشش کی قوت یا صلاحیت پائی جاتی ہے

 آپ لوہے کی سلاخ اور

 مقناطیس میں کیسے تمیز یا

 فرق کریں گے

 لوہا اور لوہے کی بنی ہوئی اشیا مقناطیسی چیزوں مثلاً لوہا چون فولاد وغیرہ کو کشش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی جبکہ مقناطیس مقناطیسی ایشیا کو اپنی طرف کھینچتا ہے

مقناطیس کی خصوصیت

 مقناطیس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ مقناطیسی ایشیا مسئلہ لوہا کوبالٹ فولاد اور نکل وغیرہ کو اپنی طرف کشش کرتا ہے اس کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اگر اسے آزادانہ لٹکایا جائے تو یہ شمال جنوب  ٹھہرتا ہ ہے اس کی اسی خاصیت کی وجہ سے اس کی مدد سے ریگستانوں یا کھلے سمندروں میں سمت معلوم کی جاتی ہے

مقناطیس کی دو بڑی قسمیں ہیں

 قدرتی مقناطیس

 مصنوعی مقناطیس

 قدرتی مقناطیس

 وہ ہے جو ہمیں قدرت کی طرف سے ایک خاص قسم کے پتھر کی صورت میں ملا ہے

 مصنوعی مقناطیس

 وہ ہے جسے انسان نے قدرتی مقناطیس سے لوہے کے ٹکڑوں پر رگڑا تو حسب منشا وہ لوہے کے ٹکڑے سے مقناطیس بن گئے اور اس کے بعد اس مصنوعی مقناطیسی ٹکڑوں کو ہی کسی دوسرے لوہے کے رگڑنے  سے مقناطیس بننے لگے

مصنوعی مقناطیس کی بھی

 دو قسمیں ہیں مستقل

 مقناطیس اور عارضی

 مقناطیس


 رگڑنے کے ذریعے خصوصا فولاد سے جو مقناطیس بنائے جاتے ہیں ان کی مقناطیسی قوت حاصل عرصے تک برقرار رہتی ہے اس لیے اس کو مستقل مقناطیس کہتے ہیں مستقل مقناطیس عام طور پر تین طرح کے ہوتے ہیں

سلاخ نما مقناطیس نعل نما مقناطیس رنگ نما مقناطیس



 اگر کسی لوہے کی سلاخوں پر انسولیٹد تار لپیٹ کر تار کے دونوں سروں کو سپلائی دے دی جائے تو لوہے کا ٹکڑا مکمل مقناطیس بن جائے گا جب سپلائی بند کر دی جائے گی تو لوہے کے ٹکڑے میں مقناطیسی قوت بھی ختم ہو جائے گی


قطب نما سے ایک مقناطیس

 کے قطب کو کیسے معلوم

 کریں گے


 جس مقناطیس کا قطب  معلوم کرنا ہو اس کا ایک سرا قطب نما کے شمالی سرے کے قریب لے جائیں اگر قطب نما کی سوئی پرے ہٹ جائے تو مقناطیس کا یہ سرا شمالی قطب ہوگا اور اگر قطب نما کی سوئی اس کی طرف کھنچی آئے تو مقناطیس کا یہ جنوبی کتب ہوگا

مقنا طیس کی مقناطیسیت

 کو بچانے کے لیے کون کون

 سی حفاظتی تدابیر کی

 جانی چاہئیں


  غلط طور پرمقناطیس کورکھنا یا اٹھانا اس کی قوت کمزور کر دیتا ہے ۔ بعض دفعہ لا پروائی اور نا طریق کار سے مقناطیسی قوت بالکل ضائع ہو جاتی ہے اس لیے مقناطیس کی مقناطیسیت بچانے کے لیے درج ذیل حفاظتی تدابیر اختیار کریں ۔

 مقناطیس کوز مین پر مت گرائیں ۔ 

میز پر بلاوجہ ادھر ادھر  نہ پھینکیں بلکہ نہایت احتیاط اورنری سے رکھیں 

۔ دومتناطیسوں کے ایک جیسے قطب ساتھ ساتھ ملا کر نہ رکھیں

 ۔ تجر بہ کر کے واپس رکھتے وقت مقناطیس کے ڈبوں میں مقناطیسوں کو درست طور پر رکھیں ۔

 ان کے سروں کو لو ہے کے چھوٹے ٹکڑوں سے جنہیں کیپر کہا جاتا ہے ملائیں ۔

 ہر مقناطیں کے شمالی قطب کے نزدیک دوسرے مقناطیس کا جنوبی ہونا چا ہے ۔ اور ان کو کیپر سے ملادینا چاہیے ۔ 

یو ( U ) ٹائپ بانعل نما مقناطیس کے سروں پر کیپر رکھیں 

۔ جیسا کہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے





مقناطیس کی خصوصیات

 مقناطیس لوہے کو فولاد نکل اور کوبالٹ کی اشیاء کو اپنی طرف کھینچتا ہے

 مقناطیسی قوت کا زور سروں پر زیادہ اور درمیان میں کم ہوتا ہے

 آزادانہ حالت میں لٹکانا سے اس کا رخ ہمیشہ شمال اور جنوب ہوتا ہے

 ہارر مقناطیس کے دو قطب ہوتے ہیں شمالی قطب اور جنوبی قطب

دونوں مقناطیس کے مشابہ قطبین ایک دوسرے کو رد کرتے ہیں اور غیر مشابہ کشش کرتے ہیں

 گرم ہونے پر مقناطیس کی مقناطیسیت غائب یا زائل ہو جاتی ہے

 عام لوہے کی سلاخوں پر مقناطیس باربار رگڑنے سے اس میں بھی مقناطیسی خاصیت پیدا ہو جاتی ہے

دو مقناطیسوں کو آپس میں رگڑنے سے ان کی قوت ختم ہو جاتی ہے

 ایک مستقل مقناطیس کا ہر چھوٹے سے چھوٹا سا ٹکڑا بھی مکمل مقناطیس ہوتا ہے کیونکہ اس پر مثبت اور منفی دونوں قطب موجود ہوتے ہیں

 مقناطیسی مادہ کے تمام ذرات ایک خاص ترتیب میں پائے جاتے ہیں

مقناطیس کا استعمال اور

 فوائد


 اس سے سمت معلوم کی جاسکتی ہے سمت معلوم کرنے کے لئے قطب نما استعمال کرتے ہیں

 لوہے کے ذرات کو کسی سفوف یا زخم سے مقناطیس کے ذریعے علیحدہ کیا جا سکتا ہے

 برقی مقناطیس کے ذریعے بھاری مشین ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی جا سکتی ہیں یا اٹھائی جا سکتی ہیں

مقناطیس انسان کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال ہونے والی مشینری مثلا برقی جرنیٹر برقی موٹر بر کی گھنٹی ٹیلیفون اور اسی طرح کی دوسری مشینری میں استعمال ہوتا ہے

برقی طریقے سے مقناطیس

 کی تیاری

 برقی طریقے سے مقناطیس بنانے کے لیے طاقتور بیٹریوں کے ذریعے فولاد کے ٹکڑوں پر تار کے کوائل  لپیٹ کر ان میں سے برقی روح گزاری جاتی ہے مقناطیس کی طاقت کا انحصار برقی رو کی طاقت اور فولاد کے ٹکڑوں پر لپٹی ہوئی تار کے چکروں پر ہوتا ہے جتنی زیادہ برقی رو  کی طاقت ہوگے جتنے زیادہ تار کے چکر ہوگے برقی مقناطیس کی طاقت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی تقریبا تمام قسم کے مقناطیس اسی طرح بنائے جاتے ہیں

رگڑنے کے طریقے سے

 مقناطیس تیار کرنا

 مقناطیسی ایشیا کو خاص ترتیب سے مقناطیس کی مدد سے رگڑے تو وہ مقناطیس بن جاتی ہیں مقناطیس کی تیاری کے اس طریقے کو رگڑ کا طریقہ کہتے ہیں اسی طرح تیار کرنے کے لیے درج ذیل تین طریقے استعمال ہوتے ہیں

 اکہری رگڑ کا طریقہ دوہری رگڑ کا طریقہ منقسم رگڑ کا طریقہ


ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

جدید تر اس سے پرانی