جہنم میں بھوک اور پیاس کا علاج 2
جہنم میں ایک آدمی بھوک کی وجہ سے فرشتوں سے کہے گا کہ مجھے کچھ کھانے کے لئے دیں، فرشتے اس کو لے کر انگاروں کے ایک پہاڑ پر چڑھ جائے گا اور چوٹی پر سے اسے دھکا دے دے گے
وہ انگاروں پر گرتا ہوا نیچے آئے گا، زخم اس کو تکلیف دے رہے ہوں گے، جسم جل رہا ہوگا یہاں تک کہ نیچے وادی تک آ کر گرے گا، نیچے اٹھ کر کھڑا ہوگا
جسم میں تکلیف ہوگی، درد ہوگا، بھوک ہوگی، پیاس ہوگی اور وہ فرشتے سے فریاد کرے گا کہ مجھے کچھ تو کھانے کے لئے دے دو، تو فرشتے زقوم کا ایک پودا لے کر آئے گا
جس میں کانٹے ہونگے، کڑواہٹ ہوگی، وہ اسے کھانے کے لئے دے گا، اسے اتنی بھوک لگ رہی ہوگی کہ وہ اسے کھانا شروع کر دے گا حتی کہ اس کا زہر اس کی کڑواہٹ، اس کے کانٹے، اس کے پورے جسم میں پھیل جائیں گے
تكلیف اور زیادہ ہوجائے گی، وہ منت سماجت کرے گا کہ
مجھے پانی لا کر دو فرشتہ ایک پیالہ لے کر آئے گا جس
میں اُبلتی ہوئی کوئی چیز ہوگی، وہ پانی نہیں ہوگا کچھ
اور ہوگا
قرآن سے پوچھئے کہ جہنمیوں کو کیا پلائیں گی قرآن کے
رہا ہے: "وَ لَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِين " جہنم میں جہنمیوں کے زخموں سے جو خون گرے گا اور پیپ گرے گی
اللہ تعالی اس کو جمع کروا دیں گے اور جب پینے کے لئے کوئی جہنمی پانی مانگے گا تو فرشتے خون اور پیپ کا پیالہ بھر کر لائیں گے اور اس کو پینے کیلئے دیں گے
مگر اس آدمی کو پیاس اتنی ہوگی کہ پیالے کو منہ سے لگا کر پینا شروع کر دے گا۔
اے مشروبات پینے والو! اے دنیا کے ذائقہ دار پانی پینے والو! اے دنیا کی اچھی غذائیں کھانے والو! سوچو تو سہی کہ اگر جہنم میں چلے گئے تو وہاں کیا کھاؤ گے کیا پیو گے؟
آج تو پیپ کسی جگہ پر پڑی ہو تو انسان سے بو سونگھی نہیں جاتی اور وہاں پیپ پینی پڑ جائے گی، وہ آدمی وہی پیپ پیتا رہے گا، وہ اتنی گرم ہوگی کہ اس کی آنتیں کٹ جائیں گی اور بالآخر جسم سے باہر نکل جائیں گی
پھر اللہ تعالی اسے ٹھیک کر دیں گے، پھر اس کو دوبارہ
بھوک لگے گی پھر فرشتہ اس کو انگاروں کے پہاڑ پر لے
جائے گا، یہی منظر ہمیشہ ہمیشہ چلتا رہے گا۔
اللہ تعالیٰ جہنم سے حفاظت فرمائے، آمین ثم آمین۔
https://tarekhiwqiyat.blogspot.com/2024/03/2.html
#pakistan
#uae
#ksa
#islam
