دنیا میں بہت سے لوگ ساری زندگی محنت کرتے ہیں تاکہ وہ
اپنا ایک اچھا گھر بنا سکے ساری دھوپ میں بتان کے بعد وہ اس قابل ہوتے ہیں کہ ایک اچھا مکان بنا سکے جب وہ اپنا مکان شروع کرتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا مکان پیدار اور مضوط بنوا سکے لیکن تعمیراتی کام سے نہ واقف ہونے کی وجہ سے وہ بہت سی جگہوں پر دھوکا کھا جاتے ہیں اس تحریر میں آپ کو وہ سب معلومات فراہم کی جارہی ہیں جس سے آپ اپنا مکان بہتر اور پائیدار طریقے سے تعمیر کروا سکتے ہیں
نقشہ
اپنے مکان کا نقشہ اپنی مرضی سے اور ہوا دار بنوائیں اور اس میں وہ سب چیزیں شامل کریں جس کے بارے میں آپ نے سوچ رکھا ہے اچھا نقشہ ہی مکان کی خوبصورتی اور لوکیشن میں اضافہ کرتا ہے
لیبر
کوشش کریں کہ کسی اچھے ٹھیکیدار یا میسن سے کام کروائیں اور کام بھی اپنی نگرانی میں ہی کروائیں مکان زندگی میں ایک مرتبہ ہی انسان بناتا ہے لہذا اس کی ذمہ داری ٹھیکیدار یا میںسن پر ہرگز مت ڈالیں یہاں پر ہم آپ کو وہ ساری معلومات فراہم کریں گے جس سے آپ اپنے مکان کی بہتر طریقے سے تعمیر کروا سکتے ہیں
بنیاد
مکان کی تعمیر میں سب سے پہلے بنیاد کی کھدائی آتی ہے بنیاد کی کھدائی کم از کم دو فٹ چوڑی اور 4 فٹ گہری ہونی چاہیے بعض علاقوں میں زمین کی سطح کچی ہونے کی وجہ سے 6 فٹ کھدائی ہو سکتی ہے آپ جائزہ لیں اگر آپ کی زمین پکی ہے تو چار فٹ اور اگر کچی ہے تو چھ فٹ کھدائی کرائیں خیال رہے کہ بنیادوں کی کھدائی کا لیول برابر ہونا چاہیے اس کے بعد بنیادوں میں وائبریٹر یا دبھوسا لگوائیں اس کے بعد بنیادوں میں کم از کم 6 انچ روڑی ڈالیں خیال رہے کہ روڑی بریک ہونی چاہیے بڑی بڑی نہیں ہونی چاہیے جب روڑی پوری ہوجائے تو اس میں 5۔ 1 کی نسبت کا مسالہ بنا کرڈالیں ی
مثال کے طور پر اگر آپ نے پانچ ٹوکری ریت ڈالی ہے تو اس میں ایک ٹوکری سیمنٹ ڈالیں اس سیمٹ کو مکس کرنے کے بعد روڑی کے اوپر خشک پھینک دیں اور اس کے اوپر پانی لگا دیں خیال رہے کہ روڑی کہیں بھی نظر نہیں آنی چاہیے سب کے اوپر سیمنٹ ہی نظر آنی چاہیے اس کے بعد اچھی طرح دھبوسا لگائیں اور دو دن تک خشک ہونے دیں اس طرح آپ کی بنیاد کا بید تیار ہو جائے گا
اب باری آئے گی دیوار لگانے کے 7 6 5 4 مرلہ مکان کے لئے پہلی قطار میں تین اینٹ لگیں گی دوسری قطار میں ڈھائی اینٹیں لگیں گی تیسری قطار میں دو اینٹو کی 2قطار لگیں گے اس کے بعد ڈیڑھ اینٹو کے چھ قطارلگیں گی۔
اس کے بعد ایک اینٹ کے قطار لگیں گے اور اس پر کنکریٹ کا لنٹر لگایا جائے گا لنٹر میں دو سریا ڈالے جائیں گے لنٹر کا سیمنٹ 1۔ 2۔ 3 کے حساب سے بنایا جائے گا یعنی ایک سیمنٹ دو ریت اور تین بجری ڈال کے مکس کیا جائے گا اس طرح آپ کی بنیادیں تیار ہو جائیں گی اس کے بعد دیوار کا کام شروع ہوگا جو ہم آپ کو بعد کی تحریر میں بتائیں گے
بنیادوں میں آپ نے جس چیز کا خیال رکھنا ہے وہ ہے بنیادوں کی پریسنگ اور کٹائی باریک روڑی کی کٹائی بنیادوں میں ڈالنے کے لیے 1 5 کی نسبت کا سیمنٹ اور بنیاد کے بید میں ہی سارے مکان کی لیول اینٹوں کا اچھی طرح سے پانی میں تر ہونا سیمنٹ کو مکسچر میں ہی مکس کرنا زیادہ بہتر ہے اگر مکسچر نہیں ہے تو ہاتھ سے تین دفعہ لازمی مکس کرنا قطار لگاتے وقت اینٹوں کا جوڑا آپس میں نہ ملنا بنیادوں کے ساری قطار لیول اور دھاگے میں لگانا لنٹر میں دو سریا ڈالنا لنٹر میں بجری ڈالنے سے پہلے ہلکی ہلکی خالص سیمنٹ ڈالنا تمام لنٹر کا لیول چیک کرنا لنٹر کی سیمنٹ 123 کے حساب سے بنانا یعنی ایک سیمنٹ دو ریت اور تین بجری مکس کرنا لنٹر میں بجری کو نرم کرکے ڈالنا بجری اس طرح ڈالنا کے اینٹ چھپ جائے اور اوپر 9انچ بجری ہی نظر آئے جب بنیادیں مکمل ہو جائیں تو ان کو ایک دو دن تک خشک ہونے دینا بنیادوں کی دیواروں کو دن میں دو مرتبہ لازمی پانی لگانا دیواروں کی چنائی کے سیمنٹ کا نسبت 1 4 ہونا چاہیے یعنی ایک سیمنٹ اور چار ریت اگر آپ نے یہ ساری معلومات ذہن نشین کر لیں ہیں تو تسلی رکھیں آپ کے مکان کی تعمیر بہتر اور پائیدار طریقے سے ہو رہی ہے