السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے. اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام ہی ایک سچا مذہب ہے
اسلام ہمیں توحید رحم دلی اور انسانیت کا درس دیتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ اسلام ہمیں اچھے اخلاق کی بھی تلقین کرتا ہے
ایک دور تھا جب دین کا علم صرف علماء کرام کے پاس ہوا کرتا تھا اور علماء کرام کی رائے کو حتمی رائے سمجھا جاتا تھا لیکن زمانے نے جوں جوں ترقی کی اسی طرح دینی علم نے بھی ترقی کی راہیں عبور کی.
اج کے دور میں بچہ بچہ دین اسلام کے بارے میں اچھی خاصی معلومات رکھتا ہے .
لیکن اس کے باوجود علماء کرام کی اہمیت اپنی جگہ باقی ہے اور اج بھی علماء کرام کی رائے کو ہی حتمی رائے تسلیم کیا جاتا ہے لیکن اس جدید دور میں نوجوانوں کے ذہن میں بہت سے سوالوں نے جنم لیا ہے
سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں ائے روز واٹس ایپ یوٹیوب فیس بک ٹک ٹاک پر علماء کرام کی گفتگو سننے کا موقع ملتا ہے
جس میں دیکھنے سے علماء کرام کے اپس کے معاملات اور اپس کی لڑائی سے دل بہت مایوس ہوتا ہے ایک دوسرے پر تنقید کرنا ایک دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے سے علماء کرام کی شخصیت پر تو کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن اس سے اسلام کے بارے میں غلط تاثر جاتا ہے
یہ لڑائیاں اب اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ بعض ویڈیوز میں تو ایک دوسرے کی مقدس ہستیوں کو گالیاں تک دی جا رہی ہیں جو کہ نہایت غلط ہے اور بہت خطرناک ہے
اپس کی لڑائی اور اناد میں کچھ مولوی حضرات اس حد تک گر چکے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی مقدس ہستیوں کو گالیاں دینے اور ان کی توہین کرنے سے بھی باز نہیں اتے جو کہ دین اسلام کی تعلیم کے بالکل ہی خلاف ہے ان لوگوں کا اسلام سے تو کیا اسلام سے دور دور تک کا بھی کوئی تعلق نہیں
وہ معاملات جو صدیوں سے علماء کرام کے درمیان بحث کا موضوع رہے ہیں اج کل کے جدید دور میں نہایت ہی شدت اختیار کر چکے ہیں
ہر عالم کی ایک اپنی ہی رائے ہے اور وہ اپنی رائے کو ہی صحیح سمجھتا ہے جو کہ میری نظر میں غلط ہے عالم کو اپنی رہ نہیں بلکہ قران و حدیث کے مطابق رہے دینی چاہیے
معاملات کو اس حد تک گڈ مٹ کر دیا گیا ہے کہ ایک عام ادمی کے دماغ میں سوالات تو بہت سے جنم لے رہے ہیں لیکن ان کا کوئی تسلی بس جواب ان کو نہیں مل رہا
وہ سارے سوالات جو ایک عام انسان کے ذہن میں پیدا ہو رہے ہیں وہ سب تحریر کر رہا ہوں تاکہ ان کا کوئی تسلی بخش جواب دے سکے جو کہ گالی گلوچ تعصب اور اپنی راہ سے ہٹ کر ہو
1
میرا پہلا سوال تو یہ ہے کہ خلافت کے بارے میں اتنے شک و شبہات کیوں پائے جاتے ہیں اور اس کے بارے میں اتنے بحث و مبیثے کیونکہ کیے جاتے ہیں
خلافت کا اصل مسئلہ ہے کیا
2
میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ باغ فدک کا معاملہ کیا ہے
3
میرا تیسرا سوال یہ ہے کہ حضرت عثمان کی شہادت کیسے ہوئی اصل معاملات کیا تھے اور شہید کرنے والے لوگ کون تھے
4
میرا چوتھا سوال حضرت علی کی خلافت کے بارے میں ہے کہ ان کی خلافت میں مسلمان اپس میں ہی کیوں لڑنے لگ گئے اور ان کی جنگوں کے بارے میں پوری معلومات چاہیے
5
حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے درمیان ہونے والے تنازع کا اصل وجہ کیا ہے اور اصل معاملہ کیا ہے
6
حضرت علی کی شہادت کیسے ہوئی اور اس کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے
7
صلح حسن کیا ہے اور اس کو کیوں نہیں مانا جا رہا
8
یزید پر کردار ہونے کے باوجود خلافت کے تخت پر کیسے پہنچا
9
اور واقعہ کربلا کے اصل وجوہات کیا ہیں
یہ وہ سوال ہیں جو ایک عام انسان کے ذہن میں کہتے ہیں پلیز اگر کوئی اس کے بارے میں وسیع معلومات رکھتا ہے یا وہ سمجھتا ہے کہ وہ صحیح بات سمجھ چکا ہے تو پلیز ہماری رہنمائی فرمائیں
ان سوالات کے جواب اپ کمنٹس میں دے سکتے ہیں ہمیں اپ کے جوابات کا انتظار رہے گا

