حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشہور روایت کے مطابق بارہ ربیع الاول کو پیدا ہوئے اپریل 571 عیسوی کی 22 تاریخ تھی اس سال کو عرب عام الفیل کہتے ہیں۔ عام الفیل کا مطلب ہاتھیوں والا سال اس سال یمن کے ایک بادشاہ ابرہہ نے خانہ کعبہ کو گرانے کے لیے ہاتھیوں کا لشکر لے کر مکہ مکرمہ پر حملہ کیا لیکن اللہ تعالی کی قدرت سے وہ خود تباہ و برباد ہو گیا اس وجہ سے اس سال کو عام الفیل کہتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد کا نام عبداللہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ ماجدہ کا نام بی بی آمنہ تھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا کا نام عبدالمطلب تھا جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سرپرستی کی۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا نے آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکھا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ