حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ رضاعت اور پرورش

 سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ ماجدہ نے دودھ پلایا چند روز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا ابو لہب کی باندی ثوبیہ نے دودھ پلایا۔

 اس زمانے میں عرب کے معزز گھرانوں کے بچے دیہات میں پرورش پاتے تھے گاؤں کی عورتیں شہرآتیں اور بچوں کو دودھ پلانے اور پالنے کے لیے اپنے ساتھ دے جاتی۔

 انہیں عورتوں میں قبیلہ بنو سعد کی ایک خوش قسمت عورت حضرت حلیمہ سعدیہ تھی جو آپ کو ساتھ لے گئی چار برس تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلیمہ سعدیہ کے پاس رہے پھر واپس اپنی والدہ صاحبہ کے پاس آگئےجب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 6 برس کے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ گئیں وہاں ایک ماہ قیام کیا واپسی پر ایک مقام ابواء پر بیمار پڑگئی اور وہی آپ کا انتقال ہوا اور وہیں دفن ہوئی

۔

 آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد کی ایک باندی ام ایمن تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے آئ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کے سپرد کردیاآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ محترمہ کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پرورش آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا نے کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 8 سال کے ہوئے تو آپ کے دادا عبدالمطلب بھی انتقال کر گئے انہوں نے اپنے پوتے کو اپنے بیٹے حضرت ابوطالب کے سپرد کردیا حضرت ابو طالب نے آپ کی بہت محبت سے پرورش کی

1 تبصرے

Thanks for you

جدید تر اس سے پرانی