Irfan khan جب اُسے معلوم ہوا کہ اسے ایک مہلک بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، تو اُس نے کہا:
جب اُسے معلوم ہوا کہ اسے ایک مہلک بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، تو اُس نے کہا:. "زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے بڑھا دیتا ہے۔ میری زندگی کے پچھلے چند سال ایسے ہی گزرے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری نے جکڑ لیا ہے، لیکن میرے ارد گرد موجود لوگوں کی محبت اور حوصلے نے میرے اندر ایک نئی امید پیدا کی ہے۔" بیماری کے بستر سے اُس نے لکھا: "ایسا لگتا ہے جیسے پوری کائنات درد میں ڈوب گئی ہو، ایسا درد جو اُس لمحے خدا سے بھی زیادہ بڑا محسوس ہوتا ہے۔ میں کمزور، بے بس، اور شکستہ حالت میں لندن کے ایک اسپتال پہنچا۔ وہاں معلوم ہوا کہ اسپتال کے بالکل سامنے لارڈز اسٹیڈیم ہے، میرے بچپن کے خوابوں کیا مکہ ! درد کے حصار میں، جب میں اسپتال کی گیلری میں کھڑا تھا، تو ایسا لگا جیسے موت اور زندگی کے کھیل کے درمیان صرف ایک سڑک کا فاصلہ ہے۔ سڑک کے ایک طرف کھیل کا میدان ہے، اور دوسری طرف اسپتال۔ ان دونوں کھیلوں میں ایک چیز مشترک ہے: غیر یقینی۔ نہ تو اسٹیڈیم میں پتہ چلتا ہے کہ اگلی گیند پر کیا ہوگا، اور نہ ہی اسپتال میں اگلی سانس کا یقین ہوتا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی چی...






